وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: حج پالیسی 2026 اور اے آئی پالیسی 2025 کی منظوری

06:29 PM, 30 Jul, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم قومی پالیسیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔

ترجمان کابینہ ڈویژن کے مطابق حج پالیسی میں عازمین حج کے لیے سہولیات میں بہتری، شفافیت اور کم لاگت کے اصولوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کو حج انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


دوسری جانب، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی 2025 کے ذریعے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، تعلیم، صحت اور انڈسٹری میں اے آئی کے استعمال کو بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ “یہ پالیسیاں وقت کی ضرورت ہیں، جن کے ذریعے ہم نہ صرف عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی طرف بھی بڑھ سکتے ہیں۔”

مزیدخبریں