امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، مودی سرکار کو معاشی محاذ پر نیا چیلنج

05:45 PM, 30 Jul, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے بھارت کو امریکا کو برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ اگر بھارت نے یہ ٹیرف ادا نہ کیے تو اسے بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

یہ اقدام مودی حکومت کے لیے سفارتی محاذ کے بعد معاشی محاذ پر بھی سخت دھچکا ہے۔ امریکا نے پہلے بھارت سے سب سے زیادہ ٹیرف وصول کیے، لیکن اب اس سلسلے میں مزید سختی کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے بھارت کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔

مزیدخبریں