’وہ طیارے جن کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی تھی، کہاں گئے؟‘:لوک سبھا میں شدید ہنگامہ

03:42 PM, 30 Jul, 2025

نئی دہلی :بھارت کے فوجی آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے سنگین نقصانات پر لوک سبھا میں حزبِ اختلاف نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ ارکان پارلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن کی تفصیلات ظاہر کرے اور پارلیمان کو حقائق سے محروم نہ رکھا جائے۔


سماج وادی پارٹی کے رکن اکھلیش یادیو نے طنزیہ انداز میں کہا، "جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ کہاں گئے؟" انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور فوجی آپریشن کی اصل صورتحال چھپا رہی ہے۔

حزبِ اختلاف کے ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت صرف میڈیا میں کامیابی کے دعوے کرتی ہے جبکہ پارلیمان کو حقیقت سے دور رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے آپریشن سندور کی شفاف تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آپریشن کے دوران چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جس کی بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق لوک سبھا میں اٹھنے والے سوالات بھارتی حکومت کی عسکری پالیسیوں پر عوامی عدم اعتماد اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے اعتراف کی علامت ہیں۔

مزیدخبریں