عوام کے لیے ریلیف ، یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

11:49 AM, 30 Jul, 2025

اسلام آباد : یکم اگست 2025 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 283.35 روپے سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ اس کمی کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں استحکام کو بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 3.55 روپے کا اضافہ ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2.33 روپے کا اضافہ متوقع ہے، جس سے یہ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

مزیدخبریں