نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا

10:56 AM, 30 Jul, 2025

کراچی : آج پاکستان میں نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوگا، جہاں اقتصادی حالات کا جائزہ لے کر شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اب تک سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر رکھی ہوئی ہے، اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی متوقع ہو سکتی ہے۔ اس سال سٹیٹ بینک 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ اس کے مطابق، پہلی پالیسی آج (30 جولائی) کو جاری کی جائے گی، جبکہ باقی پالیسیز کی تاریخیں بھی طے کی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں