روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا میں 8.7 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ

09:19 AM, 30 Jul, 2025

ماسکو: روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا میں اتوار کو ایک انتہائی طاقتور زلزلہ آیا جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے فوراً بعد بحرالکاہل کے مختلف ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ سونامی کی لہریں تقریباً 3 سے 4 میٹر بلند ریکارڈ کی گئیں جس کی وجہ سے روس کے ساحلی شہر اور بندرگاہیں متاثر ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

زلزلے کے اثرات صرف روس تک محدود نہیں رہے، بلکہ جاپان اور فلپائن میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاپان کے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو بھی احتیاطاً خالی کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، امریکا کی کئی ریاستوں جیسے کیلیفورنیا، ہوائی، واشنگٹن اور چلی میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ روس کے ساحلی علاقے سے سونامی کی لہریں ٹکرا چکی ہیں اور جاپان کے شہر ہوکیڈو میں بھی سونامی کا سامنا کیا گیا ہے، جس سے مقامی ریلوے سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ زلزلہ بحرالکاہل کے علاقے پیٹروپاولووسک کامچاتسکی سے تقریباً 150 کلومیٹر مشرق میں آیا تھا۔ امریکی زلزلہ تحقیقاتی ادارے (USGS) نے اس کے بعد کچھ ساحلی علاقوں میں خطرناک سونامی لہروں کی پیش گوئی کی تھی۔

مزیدخبریں