حج ویزہ کے لیے بائیو میٹرک کی شرط: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو 8 فروری تک کی مہلت دے دی

09:53 PM, 30 Jan, 2026

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں مکمل کرنے والے عازمین کے لیے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، سعودی حکومت کے قوانین کے تحت حج ویزہ کے حصول کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بغیر سفری دستاویزات جاری نہیں کی جا سکیں گی۔

جدید ایپ کا استعمال وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت بچانے کے لیے "سعودی ویزہ بائیو" موبائل ایپ کا استعمال کریں اور گھر بیٹھے اپنی انگلیوں کے نشانات (بائیو میٹرک) کی تصدیق کا عمل مکمل کریں۔

 ایسے عازمین جو موبائل ایپ استعمال کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 فروری سے قبل اپنے شہر میں موجود سعودی تاشیر سینٹر کا رخ کریں۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد بائیو میٹرک نہ کروانے والے افراد حج ویزہ سے محروم رہ سکتے ہیں۔

رہنمائی کے لیے موبائل ایپ عازمین کی مزید سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز کی فہرست اور مکمل معلومات "پاک حج" ایپ پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے تمام عازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ آخری لمحے کے ہجوم سے بچنے کے لیے یہ عمل فوری طور پر مکمل کریں۔

مزیدخبریں