آئی سی سی کے دباؤ کے بعد بنگلہ دیش کو 2026 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا

07:24 PM, 30 Jan, 2026

کولمبو: سری لنکا نے آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے فیصلے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کرکٹ سیکریٹری بندولا ڈسا نائیکے نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے میں سری لنکا نے ہمیشہ غیر جانبدار رہنے کی کوشش کی ہے کیونکہ یہ تمام ممالک ہمارے دوست ہیں۔

بندولا ڈسا نائیکے نے مزید کہا کہ اگر سری لنکا سے درخواست کی گئی تو وہ مستقبل میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب، سری لنکا کے وزیر کھیل سنیل کمار گمبگے کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی اولین ترجیح ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانا ہے، اور اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کے درمیان تنازع تقریباً تین ہفتے تک جاری رہا، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثر و رسوخ میں آ کر بنگلہ دیش کے موقف کو مسترد کر دیا اور آخرکار اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
 
 

مزیدخبریں