بڑی معاشی خوشخبری، پاک،بنگلہ دیش فضائی رابطوں کی بحال، تجارت اور کارگو میں کئی گنا اضافے کی توقع

05:26 PM, 30 Jan, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بنگلہ دیش سے براہِ راست فضائی آپریشنز کی بحالی کو خطے کے لیے ایک بڑی معاشی خوشخبری قرار دیا ہے۔ 12 سالہ وقفے کے بعد پروازوں کے آغاز سے نہ صرف عوامی رابطہ بڑھے گا بلکہ تجارتی کارگو میں بھی غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔


 خواجہ آصف کے مطابق بھارتی فضائی حدود کی پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے تو تاحال پرواز نہیں کر پا رہی، لیکن بنگلہ دیشی ایئر لائن کے ذریعے سفر اور تجارت کا آغاز ایک قابلِ عمل اور مثبت راستہ ہے۔

مزیدخبریں