برسلز / تہران :یورپی یونین نے ایک متنازع اور اہم ترین فیصلے میں ایران کی طاقتور فورس 'ایرانی پاسداران انقلاب' کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اس اقدام سے تہران اور مغرب کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہوگئی ہے۔
یورپی یونین کے مطابق پاسداران انقلاب اب یورپی دہشت گردوں کی فہرست کا حصہ ہے۔ یہ فورس براہِ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ماتحت کام کرتی ہے۔ اس فیصلے سے تنظیم کے بین الاقوامی مالیاتی نیٹ ورک اور یورپی ممالک میں نقل و حرکت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایران نے یورپی یونین کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یورپ ایک بہت بڑی اسٹریٹجک غلطی کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ آزادانہ نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کے دباؤ پر کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپ کا یہ عمل ان کی منافقانہ پالیسیوں کا عکاس ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی پیروی کرنا یورپی مفادات کے حق میں نہیں ہوگا۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اس اشتعال انگیز اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یورپ کا ایران کو بڑا دھچکہ: پاسداران انقلاب 'دہشت گرد' قرار، تہران کا بھرپور جوابی وار
10:23 AM, 30 Jan, 2026