لاہور :پاکستانی ٹیلی ویژن کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان، جو حال ہی میں مدینہ منورہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، اب اپنی شادی کی باقاعدہ تقریبات کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ کے 'برائیڈل شاور' کی نئی تصاویر سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں۔
لائبہ خان نے اپنے برائیڈل شاور کے لیے روایتی سفید یا گلابی رنگ کے بجائے سیاہ رنگ کے شاہانہ جوڑے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے نیٹ سے تیار کردہ دیدہ زیب 'فلور لینتھ میکسی' پہنی، جس پر باریک موتیوں اور چمکدار ستاروں کی کڑھائی کی گئی تھی۔ ان کے اس لُک کی خاص بات سر پر سجا سلور ٹیاڑا تھا، جس نے انہیں کسی شہزادی کا روپ دے دیا۔
تقریب میں لائبہ خان کی بہن، ایمان خان بھی سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریب کے لیے 'بلیک تھیم' رکھی گئی تھی۔ اداکارہ نے اپنی سہیلیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس خوشی کے موقع پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
لائبہ خان نے اگرچہ اپنے نکاح کی خبر سے مداحوں کو خوش کر دیا تھا، تاہم انہوں نے تاحال اپنے شوہر جواد کا چہرہ مداحوں سے چھپا رکھا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین میں ان کے جیون ساتھی کے بارے میں جاننے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔
اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر نے دھوم مچادی
03:15 PM, 30 Jan, 2026