شورکوٹ: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے المناک حادثے کی متاثرہ ماں اور بیٹی کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ جنازے کے دوران ہر آنکھ اشکبار رہی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر علاقے میں انتظامی تیاریاں عروج پر ہیں۔
نمازِ جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا۔دونوں میتوں کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی حاضری دی۔
سانحہ بھاٹی گیٹ کی بازگشت ایوانِ اقتدار تک پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود متاثرہ خاندان کے پاس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اللہ یار جوتہ کے مقام پر وزیراعلیٰ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی پیڈ مکمل کر لیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور وزیراعلیٰ کی آمد کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ماں بیٹی منوں مٹی تلے جا سوئیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز تعزیت کے لیے شورکوٹ پہنچیں گی
02:24 PM, 30 Jan, 2026