سٹاک مارکیٹ میں 'بُلش رن': گزشتہ روز کا خسارہ ختم، انڈیکس 2582 پوائنٹس  کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار کی سطح پر بحال

12:54 PM, 30 Jan, 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے اور کاروباری ہفتے کے دوران آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ انویسٹرز کی جانب سے جارحانہ خریداری کے باعث مارکیٹ نے ایک بار پھر اپنی بلند ترین سطح کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مارکیٹ مثبت رہی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,582 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
 کے ایس ای 100 انڈیکس 1,84,920 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو مارکیٹ کے استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔گزشتہ روز مارکیٹ میں پائے جانے والے مایوس کن رجحان کے بعد آج کی ریکوری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ بدترین دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں انڈیکس 6 نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گیا تھا۔

مزیدخبریں