میانوالی : پنجاب کے حساس علاقے میانوالی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ایک ہولناک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD) کی جانب سے کی گئی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ علاقے کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاپڑی ڈیم کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔ سکیورٹی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے چہار سو فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد سکیورٹی اداروں پر گولی باری کرتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد گھنے اندھیرے کی آڑ میں فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
میانوالی: چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی کا بڑا معرکہ، دہشت گردوں کے گروہ کا صفایا
10:32 AM, 30 Jan, 2026