کراچی ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی طیارے کو واٹر سیلوٹ؛ 14 سالہ فضائی جمود ٹوٹ گیا

10:16 AM, 30 Jan, 2026

کراچی : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی اور سفری تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ 14 سال کے طویل انتظار کے بعد بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئی۔طیارے کے رن وے پر پہنچتے ہی فائر ٹینڈرز کے ذریعے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا، جو ایوی ایشن کی دنیا میں کسی بھی بڑے سنگِ میل کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خود ایئرپورٹ پہنچ کر مسافروں کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ طیارے سے اترنے والے مسافروں نے براہِ راست پرواز کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال بعد فضائی رابطوں کی بحالی پاک-بنگلہ تعلقات میں بہتری کاواضح ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کارگو اور تجارتی سامان کی ترسیل آسان ہوگی۔
 طلباء اور سیاحوں کے لیے براہِ راست سفری سہولیات میسر آئیں گی۔خطے میں برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

مزیدخبریں