پاکستان میں سونا 10 ہزار روپے سستا

05:45 PM, 30 Dec, 2025

کراچی: عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 145 روپے کی کمی آئی ہے اور اب چاندی کی قیمت 7 ہزار 930 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 107 ڈالر کی کمی آئی ہے اور اب 4 ہزار 371 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں