راشد نسیم نے ایک سال میں 25 عالمی ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا

05:41 PM, 30 Dec, 2025

کراچی :پاکستان کے معروف کھلاڑی راشد نسیم نے 2025 میں 25 عالمی ریکارڈز بنا کر ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر بلند کیا اور پاکستان کے نمبر ون ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز برقرار رکھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، پاکستان کے مجموعی طور پر 43 ریکارڈز میں سے 25 ریکارڈز راشد نسیم کے نام ہیں، جبکہ 31 ریکارڈز راشد نسیم اور ان کے اہل خانہ کے مشترکہ نام رہے۔

راشد نسیم نے اسکپنگ، نن چکو، ماربل ٹائیل بریکنگ اور باکسنگ پنوالنٹ بریکنگ جیسے مختلف کیٹیگریز میں عالمی ریکارڈ قائم کیے اور اٹلی، رومانیہ اور اسپین کے ورلڈ ریکارڈز شوز اور ٹیلنٹ شوز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ان کے اہل خانہ میں فاطمہ نسیم نے 4، اہلیہ صبا راشد اور والد نسیم الدین نے ایک ایک ریکارڈ بنا کر حصہ لیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عرفان محسود نے 6، محمد ارشد نے 2 اور کچھ دیگر نے ایک ایک ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

واضح رہے کہ راشد نسیم نے 2024 میں بھی 28 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنا کر اپنی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

مزیدخبریں