ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس رعایت خطرے میں، آئی ایم ایف کا 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے پر زور

02:15 PM, 30 Dec, 2025

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کو دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال سے ان گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارتِ صنعت و پیداوار کو باقاعدہ تجویز بھجوا دی گئی ہے۔ اس وقت لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز کو 30 جون 2026 تک سیلز ٹیکس میں رعایت حاصل ہے، تاہم نئی شرائط کی صورت میں اس میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں