ملک بھر میں سردی کی شدت، کئی علاقوں میں بارش اور برفباری

11:10 AM, 30 Dec, 2025

کوئٹہ :ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش جاری ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی شدت اختیار کر گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے، اور کراچی میں آج رات بادل برسنے کا امکان ہے۔

تازہ درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 2، قلات منفی 1، استور، ہنزہ، گلگت، دیر اور مالم جبہ میں 1 ڈگری، چترال اور مری 3، چکوال 4، اسلام آباد اور پشاور 6، لاہور، فیصل آباد، اٹک اور کوئٹہ 7، جبکہ کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرد موسم کے باعث شہریوں کو گرم کپڑے پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں