ایران نے جوہری سرگرمیاں جاری رکھیں تو سخت جواب دیا جائے گا، امریکی صدر ٹرمپ

09:59 AM, 30 Dec, 2025

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے جوہری تنصیبات کی تعمیر یا جوہری پروگرام بحال کرنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا۔

یہ بات امریکی صدر نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا اور حماس کو ہر صورت غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کی کوشش کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

امریکی صدر کے مطابق غزہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

مزیدخبریں