وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت

09:18 AM, 30 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ بنگلہ دیش کی ترقی کی علامت اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں، اور اس غم کی گھڑی میں حکومت و عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔

خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئیں اور وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ بھی تھیں۔

مزیدخبریں