لاہور میں دھند کی شدت برقرار، پروازیں منسوخ، موٹر ویز بند

09:08 AM, 30 Dec, 2025

لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ دھند کی وجہ سے گزشتہ 8 گھنٹوں سے لاہور کا فلائٹ آپریشن بند ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ جبکہ 4 پروازوں کو متبادل کے طور پر اسلام آباد اتار لیا گیا۔

لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی جانے والی پروازیں منسوخ ہونے سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث فضائی پروازوں کے شیڈول میں شدید خلل پیدا ہوا ہے۔

دوسری جانب حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو بلکسر سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں