پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ؛ پہلا اجلاس کل استنبول میں

09:29 PM, 30 Aug, 2026

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ پہنچے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورے کے دوران ترک حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس میں دفاعی معاہدے کے خدوخال، باہمی تعاون اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں