نیویارک: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ نیویارک کے موقع پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو مبینہ طور پر ’’ہندو راشٹر‘‘ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔
گُرپت ونت سنگھ پنوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف مبینہ تشدد کا حوالہ دیا۔ انہوں نے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔