لاہور: جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات ختم ہوگئی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے، جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی تاحال لاہور میں قیام کریں گے۔