یوم فتح ترکیہ: صدر زرداری کی ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

12:12 PM, 30 Aug, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان، ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 30 اگست 1922 کی عظیم فتح ترکیہ کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور اخوت پر مبنی منفرد اور پائیدار تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر مملکت نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں