شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملکی صورتحال پر مشاورت

01:42 PM, 30 Aug, 2026

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ اور واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نواز شریف نے پمز واقعے کو افسوسناک اور المناک قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق بھی جاتی امرا پہنچ گئے۔

مزیدخبریں