جوا ایپ پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات میں نئی پیشرفت

05:54 PM, 30 Aug, 2025

لاہور:  نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوا ایپ کی پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق، ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کی پروموشن میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کی ہے، اور ان کے خلاف گرفتاری کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، ڈکی بھائی نے دبئی کے بینک اکاؤنٹس سے ایپ کی پروموشن کے لیے رقم منتقل کی تھی، جس پر تفتیش جاری ہے۔

تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی سے جوئے کی دیگر ایپس کے بارے میں بھی سوالات کیے جائیں گے۔ وہ فی الحال جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہیں، اور یکم ستمبر کو انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں