لاہور:پنجاب میں سیلاب کے باعث سکولوں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔ یکم ستمبر کو تمام سکولوں کے کھلنے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی بندش کی وجہ سے چھٹیوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اس فیصلے پر آج تک حتمی رائے متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عارضی اساتذہ کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں عارضی اساتذہ کی مدتِ ملازمت میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ اساتذہ کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں 12 ہزار عارضی اساتذہ کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے رکھا گیا تھا، اور اب ان کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع کی جائے گی۔