طوفانی بارشوں نے نئی دہلی کی سڑکیں پانی میں ڈوبو دیا، نوجوان تیراکی کرتے وائرل

01:51 PM, 30 Aug, 2025

نئی دہلی:نئی دہلی میں شدید طوفانی بارشوں نے شہر کی کئی سڑکوں کو پانی میں ڈوبو دیا ہے جس کی وجہ سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بارش کے بعد سڑکیں نہ صرف پانی میں ڈوب گئیں بلکہ کچھ جگہوں پر پانی کی سطح اتنی زیادہ ہو گئی کہ نوجوانوں نے اسے ایک موقع سمجھ کر سڑکوں پر تیراکی کے مزے لینے شروع کر دیے۔

ایک دلچسپ واقعے میں، پانی میں پھنس گئی ایک بس کی چھت سے کئی نوجوان چھلانگ لگا کر پانی میں تیرنے لگے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دہلی میں میٹرو کے بجائے لائف جیکٹ کی ضرورت پڑے گی۔

کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے ایشین گیمز کے تیراکی مقابلے نئی دہلی کی سڑکوں پر منعقد کیے جا سکتے ہیں، جو بارش کی شدت اور سیلاب کے مناظر کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں