سیلاب زدہ علاقوں میں بارش، امدادی کام متاثر، خطرات بڑھ گئے

11:44 AM, 30 Aug, 2025

لاہور: پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل بارش نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ چنیوٹ، شیخوپورہ، جہلم اور آزاد کشمیر کے نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے، کئی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ جھنگ میں سیلابی دباؤ کم کرنے کے لیے تاریخی پل کے قریب شگاف ڈالا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سیلاب کے باعث قریبی دیہات خالی کرائے جا رہے ہیں۔

ادھر پشاور، باغ اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں