پنجاب میں سیلاب سے قیامت خیز صورتحال، 28 اموات، ہزاروں دیہات زیرِ آب

11:19 AM, 30 Aug, 2025

لاہور : پنجاب بھر میں شدید سیلاب کے باعث 1769 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جبکہ 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث قصور، جھنگ، پاکپتن، چشتیاں اور ملتان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ملتان میں آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا داخل ہونے والا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں سے بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔ ریسکیو 1122 نے اب تک 92,844 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور فوج امدادی کاموں میں شریک ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں بھی سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہنگامی امداد کے طور پر پاکستان کو 30 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں