اسلام آ باد :وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، فوجی پریڈ اور دوسری جنگ عظیم کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب اور چینی تاجروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاک-چین تعلقات اور سی پیک فیز-ٹو کی پیشرفت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔