چشتیاں: ستلج میں طغیانی، 50 بستیاں زیرِ آب

09:22 AM, 30 Aug, 2025

چشتیاں:چشتیاں میں دریائے ستلج کی سطح بلند ہونے سے 50 بستیاں زیرِ آب آگئیں، کئی بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں جبکہ کماد اور تل کی فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں اور مزید طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے

مزیدخبریں