تہران:ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خطے کی تزویراتی صورتحال پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی تسلط کی ناکامی کے بعد اب ایک نیا باب کھل رہا ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ خطے میں عدم استحکام کا اصل ذمہ دار امریکا ہے اور اب خلیج فارس کا مستقبل غیر ملکی طاقتوں کے بغیر طے پائے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران خلیجی خطے کی مکمل سلامتی یقینی بنانے کے لیے تیار ہے اور اب اس خطے کو کسی بیرونی محافظ کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ یہ اب ایک مسلمہ حقیقت بن چکی ہے کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی امن کی بجائے صرف نقصان کا باعث بنتی ہے۔
سپریم لیڈر نے حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی فورسز کی جرأت اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اسے دشمن کی شکست قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اب اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکی مداخلت کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے۔
امریکی مداخلت کا دور ختم، خلیج فارس کی سلامتی کا ضامن اب صرف ایران ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای
06:33 PM, 30 Apr, 2026