بھارت بزدل دشمن، افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہا ہے: حافظ طاہر اشرفی

04:48 PM, 30 Apr, 2026

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مضبوط افواج ہی کسی ملک کے امن و سلامتی کی اصل ضمانت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہِ حق میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے، جس کے بعد ہندوستان کو عالمی سطح پر شدید رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کا سہارا لے کر پاکستان کو دنیا میں 'دہشت گرد ملک' ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، مگر آج پاکستان اپنی پالیسیوں کی بدولت دنیا بھر میں امن کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں ایک بزدل دشمن کا سامنا ہے جو براہِ راست مقابلے کے بجائے افغانستان سے دہشت گردوں کو پاکستان بھیج رہا ہے۔ بھارت مسلسل افغان سرزمین کو پاکستان میں تخریب کاری کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے اپنی کارروائیوں میں معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں تک کو نشانہ بنایا، لیکن اللہ نے 'بنیان المرصوص' کے ذریعے پاکستان کو سرخرو کیا۔ ملک بھر کے 15 ہزار سے زائد جید علماء نے 'پیغامِ پاکستان' پر دستخط کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پوری مذہبی قیادت دہشت گردی کے خلاف ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں