سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، یکم مئی سے ہر قسم کے احتجاج اور ریلیوں پر پابندی

11:54 AM, 30 Apr, 2026

کراچی: حکومتِ سندھ نے صوبے میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ حکم نامے کے مطابق ان پابندیوں کا نیا دورانیہ یکم مئی 2026 سے شروع ہوگا۔نئے نوٹیفکیشن کے تحت سندھ بھر میں درج ذیل سرگرمیاں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔
کسی بھی قسم کے دھرنے، ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور جلسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ دیواروں پر نعرے بازی (وال چاکنگ) اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر بھی ممانعت رہے گی۔ صوبے بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ عوامی نقل و حرکت اور روزمرہ کے معمولات میں خلل نہ پڑے۔

مزیدخبریں