کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے بادلوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور علاقائی غیر یقینی کے باعث سرمایہ کاروں نے اربوں روپے ڈبو دیے۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں KSE-100 انڈیکس میں 2,984 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 839 کی سطح پر آگیا، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی صدر کے سخت بیانات اور ایران کی نئی تجاویز مسترد ہونے سے خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل (Brent) کا 121 ڈالر تک پہنچنا پاکستان جیسے درآمدی ملک کے لیے معاشی خطرے کی گھنٹی ثابت ہوا۔غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر بڑے سرمایہ کاروں اور اداروں نے محفوظ راستہ اختیار کرتے ہوئے شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت شروع کر دی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش: مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث انڈیکس میں تقریباً 3 ہزار پوائنٹس کا خسارہ
10:49 AM, 30 Apr, 2026