وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

11:54 PM, 30 Apr, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی، جس سے عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں