بھارتی عسکری قیادت میں ہلچل، رافیل ناکامی کے بعد بڑی برطرفی

11:21 PM, 30 Apr, 2025

نئی دہلی :نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی حالیہ جارحانہ مشقوں میں ناکامی کے بعد ایئر مارشل نے پائلٹس کی تیاری اور حکمت عملی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

رافیل طیارے، جنہیں لائن آف کنٹرول کے قریب جارحانہ کارروائی کیلئے بھیجا گیا تھا، پاکستانی جدید ریڈار سسٹمز کے باعث مؤثر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، اس ناکامی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت پر سوالات کھڑے کیے بلکہ اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کو بھی تنقید کی زد میں لا کھڑا کیا۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ برطرفی محض کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ مودی حکومت اور عسکری اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کا مظہر ہے۔ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کی تقرری سے وقتی استحکام کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر دفاعی ماہرین مستقبل میں مزید استعفوں اور تبدیلیوں کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں