مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: سکھ گلوکارہ کے نغمے پر پابندی لگادی گئی

07:08 PM, 30 Apr, 2025

اسلام آباد: بھارتی پنجاب کی سکھ گلوکارہ زارا گل کے گانے ’’اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے، بھُل کے وی پاکستان نوں‘‘ پر بھارتی حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

گانے میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک اور پاکستان کی سرزمین کے درمیان گہرا رشتہ دکھایا گیا ہے۔ گانے کے مطابق، ’’بابا نانک کی جائے پیدائش کو مردہ باد نہیں کہا جا سکتا‘‘۔

اس گانے کو بھارتی حکومت نے مشرقی پنجاب میں روک دیا ہے، لیکن یہ گانا یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ لاکھوں لوگ اسے سن کر شیئر کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت اس گانے کو ’’فالس فلیگ‘‘ کے تناظر میں دیکھ رہی ہے، لیکن عوامی سطح پر اس گانے کو وسیع پذیرائی مل رہی ہے۔

مزیدخبریں