راولپنڈی : پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے اپنی دفاعی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ سمیت مختلف علاقوں میں جنگی مشقیں کر رہی ہے۔
ان مشقوں میں ٹینک، توپیں، جدید ہتھیار اور فوجی دستے شامل ہیں۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں بھارت کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے جوان ملک کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں اور ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ فوج ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار کھڑی ہے۔