سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،فی تولہ سونا 3,400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے

06:26 PM, 30 Apr, 2025

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں نئی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق، فی تولہ سونا 3,400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر کم ہو کر 3,276 ڈالر پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ چاندی بھی سستی ہو گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے گھٹ کر 3,427 روپے جبکہ دس گرام چاندی 60 روپے کمی کے بعد 2,938 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں رد و بدل کے اثرات کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کار اس وقت محتاط حکمت عملی اپنا رہے ہیں اور مستقبل کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 
 

مزیدخبریں