کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے الزام میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن عدالت سے درخواست کی ہے۔ ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کی عدم موجودگی میں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کو 16 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تحویل میں رہتے ہوئے اس کی تفتیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تفتیشی افسر کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔
اب ایف آئی اے نے اس فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے درخواست کی ہے تاکہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔