پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، جلاؤ گھیراؤ والوں سے دور رہیں: مریم نواز کا طلبہ سے دوٹوک پیغام

05:43 PM, 30 Apr, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ سے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ سرحدی کشیدگی میں قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے، نہ کہ تخریب کاروں کا ساتھ دینا چاہیے۔

لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "بارڈر پر ٹینشن ہے، مگر میرے بچوں! آپ نے گھبرانا نہیں، پاک فوج ہمارے لیے دن رات قربانیاں دے رہی ہے۔ ہمیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا حصہ نہیں بننا۔

مریم نواز نے طلبہ کو خوشخبری دی کہ لیپ ٹاپ سکیم میں ہر سال ایک لاکھ میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے جائیں گے اور سکالرشپ 50 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے، تاکہ کوئی بچہ پیسے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

مزیدخبریں