ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے مئی کے نرخ جاری کر دیے

05:38 PM, 30 Apr, 2025

اسلام آباد : اوگرا نے مئی  کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جا سکے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37.80 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور اب نئی قیمت 2892.91 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 3.20 روپے کم ہو کر 245.16 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق یہ اقدام افراطِ زر کے دباؤ کو کم کرنے میں معمولی کردار ادا کرے گا، تاہم طویل مدتی ریلیف کے لیے توانائی کے دیگر شعبوں میں بھی اصلاحات ضروری ہیں۔

مزیدخبریں