پہلگام حملے پر بھارتی مؤقف مشکوک، اے آئی سے بنے خاکے اصل حقیقت سے دور

04:51 PM, 30 Apr, 2025

راولپنڈی : بھارتی حکومت کی طرف سے پہلگام حملے کے بعد جاری کیے گئے مشتبہ افراد کے خاکوں کی نوعیت پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام خاکے انسانی ہاتھوں کی بجائے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائے گئے ہیں، جو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہ صرف خاکوں کا انداز مشکوک ہے بلکہ ان کے ساتھ کوئی ثبوت، ویڈیو یا گواہ بھی موجود نہیں۔ تصویری خاکوں میں ایک ہی جیسے خدوخال اور بناوٹ دیکھی جا سکتی ہے، جو AI سے تیار کردہ چہروں کی عمومی خاصیت ہے۔

پاکستانی حکام نے بھارتی اقدام کو "سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش" قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لیں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہ سکے۔

مزیدخبریں