فواد خان اور سجل علی کی بھائی بہن کے کردار میں ویڈیو وائرل، مداحوں کے ردعمل میں مایوسی

04:31 PM, 30 Apr, 2025

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور سجل علی کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دونوں نے بھائی اور بہن کے کردار ادا کیے ہیں۔ اس ویڈیو میں فواد خان اپنی بہن سجل علی کو رخصتی کے وقت جذباتی انداز میں الوداع کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھائی گئی محبت اور رشتہ مداحوں کے دلوں کو چھو گیا، تاہم اس کے باوجود زیادہ تر شائقین کی توقعات مختلف تھیں۔

فواد خان اور سجل علی کو ایک رومانوی جوڑی کے طور پر دیکھنے کی خواہش رکھنے والے مداحوں کی مایوسی قابل ذکر تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا، "ہم اسے اس نظرسے نہیں دیکھ سکتے"، اور کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ "بہن بھائی کا رشتہ دل نہیں مانتا"۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، فینز کی بھرپور خواہش ہے کہ فواد خان اور سجل علی کو جلد ہی کسی رومانوی فلم یا ڈرامے میں ایک ساتھ دیکھا جائے تاکہ ان کی کیمسٹری کو اس انداز میں پیش کیا جا سکے جس کی مداحوں نے توقع کی تھی۔

مزیدخبریں