پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ، ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے:عظمی بخاری

03:50 PM, 30 Apr, 2025

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے، جو سیکیورٹی نظام کی بہتری کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق، شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، جس میں ڈکیتی اور قتل جیسے جرائم میں 54 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے اس کامیابی کا سہرا سیف سٹی پراجیکٹس اور پنجاب پولیس کی کاوشوں کے سر باندھا۔ تاہم، ان کی گفتگو کا ایک بڑا حصہ بھارت پر الزامات اور ردعمل پر مشتمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے متعدد مواقع پر پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے، مگر کسی بھی الزام کو ثابت نہ کر سکا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون 2025 تک پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی نظام مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد عوام کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں