لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ: ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے رکشہ ساز کمپنیوں پر نئی پابندیاں

03:40 PM, 30 Apr, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک اہم اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت رکشہ ساز کمپنیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر رکشہ فروخت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ رکشہ مینوفیکچررز کے ساتھ مذاکرات کر کے انہیں اس بات کا پابند کریں کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے رکشے فروخت نہ کریں۔ یہ اقدام لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جو مینوفیکچررز عدالتی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے، ان کے لائسنس جون 2025 کے بعد تجدید نہیں کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں